top of page
پرائیویسی سکینڈلز: فیس بک کو 3 سے 5 ارب ڈالرز جرمانے کا امکان
Last Updated On 26 April,2019 09:01 pm
نیو یارک: (ویب ڈیسک) مشہور ویب سائٹ فیس بک کو 3 سے 5 ارب ڈالرز جرمانے ہونے کا امکان ہے۔ پرائیویسی سکینڈلز میں ایف ٹی سی کی جانب سے جلد فیصلہ سنایا جاسکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایف ٹی سی نے مارچ 2018ء میں فیس بک کیخلاف تحقیقات شروع کی تھی جب کیمبرج اینالیٹیکا سکینڈل میں کروڑوں صارفین کے ڈیٹا کے غلط استعمال کا انکشاف
ہوا تھا۔
دوسری طرف فیس بک کا بھی کہنا ہے کہ 3 سے 5 ارب ڈالرز امریکی ریگولیٹر فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) کو بطور جرمانہ ادا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ پرائیویسی سکینڈلز کے حوالے سے سابقہ معاہدے کی خلاف ورزیوں پر زیادہ بڑی سزا سے بچ سکے۔
فیس بک کی جانب سے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی اعدادوشمار کے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ 2019 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ہم نے تخمینہ لگایا کہ صارفین کے ڈیٹا مسائل کے حوالے سے ایف ٹی سی کی تحقیقات پر ہمیں 3 ارب ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنا پڑسکتا ہے
سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کا کہنا تھا یہ معاملہ تاحال حل نہیں ہوا اور اس کے حتمی نتیجے یا اس کے نظام الاوقات کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کسی ٹیکنالوجی کمپنی کو امریکی ریگولیٹر ادارے کی جانب سے اتنے بڑے جرمانے کی سزا پہلی بار ہو سکے گی۔
bottom of page