ریحان ہاشمی کا مساجد و امام بارگاہوں کا دورہ صفائی کے انتظامات پر اظہارِ اطمینان قبرستانوں کو جانے والے راستوں کے اطراف سے تجاوزات کے خاتمہ کی ہدایتمورخہ : 03 /اپریل 2019 ءکراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے شبِ معراج کے موقع پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں منعقد کی جانے والی روحانی محافل کی جگہوں، مساجد و امام بارگاہوں کے ساتھ ساتھ قبرستانوں کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے بلدیاتی عملے کی جانب سے مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف کی جانے والی صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کے کام پر اطمینان کا اظہارکیا اس موقع پر انہوں ناظم آباد پاپوش میں قائم قبرستان میں موجود روحانی سلسلے کے مزار پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں انہوں نے متعلقہ یوسی چیئرمین کے ہمراہ ناظم آباد کے رہائشی اور تجارتی مراکز کا بھی دورہ کیا ،صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور درستگی کے کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے عملے کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ شبِ معراج کے موقع کی مناسبت سے ضلع وسطی میں واقع مساجد ، امام بارگاہوں، دینی اجتماعات کے مراکز اور قبرستانوں کے اطرا ف اور راستوں پر صفائی کے بہتر انتظامات کے ساتھ را ت کے وقت روشنی کے اضافی انتظاما ت بھی کئے گئے ہیں۔ شبِ معراج کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد عبادت کے لئے مساجد و امام بارگاہوں میں آتی ہے جبکہ ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں روحانی محافل و اجتماعات کابھی انعقاد کیا جاتا ہے ۔
Comments